Ticker

6/recent/ticker-posts

سلام بہ حضور شہدائے کربلا - Salam Ba Huzur Shohda e Karbala

سلام بہ حضور شہدائے کربلا


کیا ہے دشت میں وہ معجزہ بہتر نے
کہ لاشہ ظلم کا دفنا دیا بہتر نے

قصیدہ کیوں نہ پڑھے ان کا سورۂ سجدہ
کچھ ایسی شان سے سجدہ کیا بہتر نے

خدا کے دین پہ قربان کر دیا سب کچھ
گِلہ کیے بِنا اپنا گلہ بہتر نے

کُھلے گا حشر میں کیا ان کا محنَتانہ ہے
بچائی محنتِ کُل انبیا بہتر نے

اِسے جو دل سے پڑھے سرخرو وہ ہو جائے
نصابِ حق یہ لہو سے لکھا بہتر نے

سپاہِ حق کے مقابل جو آئے وہ باطل
لکھا ہے خون سے یہ قاعدہ بہتر نے

پلِ صراط سے ملتا ہے یہ خدا کی قسم
کیا جو راستہ آراستہ بہتر نے

درختِ دین خدا کو پِلا کے خونِ جگر
ہرا بھرا کیا حد سے سِوا بہتر نے

نہ ہوتے کیوں بھلا نوریَ یہ زندۂ جاوید
پیا ہے با وضو جامِ بقا بہتر نے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ابراہیم نوری قمی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے