﷽
سلام حضرت امام حسینؓ
گیا ہے لے کے کیا ذوقِ شہادت اوج پر دیکھو
شہیدوں کو ملا رتبہ ہے جنت ان کا گھر دیکھو
محبت اس کو کہتے ہیں محبت تو مگر دیکھو
حسینؓ کےضرر سے ہم کو پہنچا ہے ضرر دیکھو
کہاں یومِ قیامت سے ہے کچھ کم یومِ عاشورہ
خبر نہ دوسروں کی ہے نہ کچھ اپنی خبر دیکھو
نظر نذرعقیدت پیش کرنے کیوں نہ جھک جائے
حسینؓ ان کے ہیں آگے جھکے جن کے شجر دیکھوﷺ
علیؓ نے تیر دورانِ عبادت تھا نکلوایا
اسی انداز سے کٹوایا شہہؓ نے اپنا سر دیکھو
ہنسے تھے تیر کھ اکر شیرخوار اصغرؓ جو اے ناؔدر
حسینؓ ابنِ علیؓ کے خون کا ہے وہ اثر دیکھو
ناؔدر اسلوبی۔ انڈیا
0 تبصرے