Ticker

6/recent/ticker-posts

شہرت ویشالوی نعتیہ شاعری کے علمبردار شخصیت

شہرت ویشالوی نعتیہ شاعری کے علمبردار شخصیت


ڈاکٹر ذاکر حسین 8002988177
اردو ادب اور نعتیہ شاعری کی دنیا کی ایک ممتاز اور معتبر شخصیت، شہرت ویشالوی، دارِ فانی سے کوچ کر کے اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ ان کی وفات سے ادبی، دینی اور نعتیہ حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

شہرت ویشالوی نے اپنی پوری زندگی عشقِ رسول ﷺ کے پیغام کو نعتیہ شاعری کے ذریعے عام کرنے میں صرف کی۔ ان کے کلام میں محبتِ مصطفیٰ ﷺ، عقیدت و احترام اور روحانی کیفیت کی ایسی جھلک ملتی ہے جو سامعین اور قارئین کے دلوں کو متاثر کر دیتی تھی۔ ان کی مترنم آواز اور دل نشین اندازِ بیان آج بھی لوگوں کے دل و دماغ میں گونج رہا ہے۔

 ڈاکٹر ذاکر حسین جنرل سیکریٹری ضلع اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن ویشالی نے کہا کہ وہ نہ صرف ایک بہترین نعت گو شاعر تھے بلکہ اخلاق، خلوص اور انسان دوستی کے پیکر بھی تھے۔ ان کی ادبی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کا نعتیہ سرمایہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بنا رہے گا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔

إنا لله وإنا إليه راجعون

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے