حمد باری تعالیٰ
حمد
ذرے ذرے کو شعور بندگی دیتا ہے کون
رزق کس کے ہاتھ میں، بے مائیگی دیتا ہے کون
کس کے قول کن سے سارا یہ جہاں آباد ہے
مہر و مہ میں نجم میں تابندگی دیتا ہے کون
جب سر فرعوں میں آتا ہے خدائی کا جنون
تو بتا اس سر کو پھر درماندگی دیتا ہے کون
کافروں کے دل کو مردہ کردیا کس نے جناب
مومنوں کے دل کو آخر تازگی دیتا ہے کون
دے کے کل عقل و خرد دیتا نہیں ہے حق کی رہ
رہنمائے دہر کو نادیدگی دیتا ہے کون
آپ عاقب سوچیے، پھر سوچیے، پھر سوچیے
دانۂ پر خاک میں روئیدگی دیتا ہے کون
تاریخ ورود : 25/ اکتوبر 2011
نتیجہ فکر: عماد عاقب مظفر پوری
14/7/2026
0 تبصرے