Ticker

6/recent/ticker-posts

نعت شریف : خدا کا اذن نبی کی خوشی سے ملتاہے

نعت شریف : خدا کا اذن نبی کی خوشی سے ملتاہے


نعتِ پاک ﷺ

چلو اسی پہ سبھی کچھ اسی سے ملتاہے
یہ رستہ وہ ہے جو شہرِ نبی سے ملتا ہے ﷺ

یہ نکتہ ہم کو نبی آگہی سے ملتاہے ﷺ
خدا کا اذن نبی کی خوشی سے ملتاہے ﷺ

یہ عید وہ ہےکہ سرکار خود بلاتے ہیں ﷺ
یہ دید وہ ہے کہ حاجی خوشی سے ملتا ہے

رہیں گے اور پیمبرؐ مگر نبی کے سوا ﷺ
سہارا حشر کے دن کب کسی سے ملتا ہے

یہ شعر ساز سے کہدو مدینہ ہو کے چلے
یہ رستہ نعت کا منزل رَسی سے ملتا ہے

یہ ناؔدر اس لیے تکتا ہے آپ کی جانب ﷺ
بڑا خطاب بڑی سروری سے ملتا ہے

ناؔدر اسلوبی۔ انڈیا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے