فضلِ خدا ہو مجھ پہ مدینہ دکھائی دے : نعت رسولِ مقبول
نعت رسولِ مقبول ﷺ
فضلِ خدا ہو مجھ پہ مدینہ دکھائی دے
ہوں بحرِ غم میں مجھ کو سفینہ دکھائی دے
دل ، دل نظرنہ آئے نگینہ دکھائی دے
یارب ٗنگینہ دل ٗ میں مدینہ دکھائی دے
ممکن نہیں کہ لَوٹ کے آ جائے خالی ہاتھ
رحمت کا جب کسی کو خزینہ دکھائی دے
دَم ہم کبھی نہ توڑیں مسائل کی بھیڑ میں
سنسار میں جو اُن کا قرینہ دکھائی دے ﷺ
کچھ سوجھتا نہیں ہے مدینے کی یاد میں
وہ دن خدا دکھائے مدینہ دکھائی دے
بحرِ غمِ گُنہ میں نبی کا ہے یوں خیال ﷺ
جیسے کہ ڈوبتے کو سفینہ دکھائی دے
نادؔر ! ہیں جب حضور شفاعت کے واسطے ﷺ
پھر عاصیوں کو کیوں نہ مدینہ دکھائی دے
نادر اسلوبی۔ انڈیا
0 تبصرے