نعت شریف اردو میں
نعت شریف
دینِ حق ہے روش میرے سرکار کی
ہے جہاں میں مہک ان کے کردار کی
دشمنوں کے بھی دل تو پگھل نے لگے
ایسی تاثیر تھی ان کی گفتار کی
جن کے کردار سے آپ خوش ہو گۓ
فکر ان کو نہیں کچھ بھی مجھدھار کی
چند لمحوں میں وہ عرش پر جب گۓ
بات اب کیا کہوں ان کی رفتار کی
جن کا ثانی نہیں میرے آقا ہیں وہ
بھرتے جھولی ہیں جو شاہ و نادار کی
دینِ حق کے لۓ چھوڑا گھر بار کو
ہر صحابی کے ہے بات کردار کی
اس سے بڑھ کر خوشی ہوگی اسلام کیا
نعت لکھتا ہوں میں رب کے دل دار کی
اسلام شکار پوری
شکارپور
انڈیا

0 تبصرے