Ticker

6/recent/ticker-posts

نعت پاک بَحضور سرورِ کائنات ﷺ : زندگی کی کُلفتوں پر کیف طاری کر گئی

نعت پاک بَحضور سرورِ کائنات ﷺ : زندگی کی کُلفتوں پر کیف طاری کر گئی

madina-naat-paak


طرح مصرع

”نوکِ مژگاں دیکھیے کیا حُسن کاری کر گئی“


نعت پاک
زندگی کی کُلفتوں پر کیف طاری کر گئی
الفتِ سرکارﷺدل کی آبیاری کرگئی

نفسا نفسی کے فسُوں کو چاک کر کے رکھ دیا
آمدِ مختارﷺیوں بادِ بہاری کر گئی

ظلمتِ دیجور تھی چاروں طرف چھائی ہوئی
کام اِک حبشی کی آخر اِنکساری کر گئی

معجزات مصطفیٰﷺ پہ میراتَن ، من ، دھن، فِدا
آپﷺکی سیرت جہاں میں میناکاری کر گئی

آل ہیں اولاد ہیں ہم سید الابرارﷺکی
ہم یہ احسان یارو ذاتِ باری کر گئی

دفترِ اعمال ما اَز حد سیاہ و سوختہ
اس میں کچھ تخفیف میری اشک باری کر گئی

کربلا کی سرزمیں پر اے حسین ابن علی
نوکِ نیزہ کی تلاوت لرزہ طاری کر گئی

یہ میرے سرکارِ دو عالمﷺ کا ہی فیضان ہے
”نوکِ مژگاں دیکھیے کیا حُسن کاری کر گئی“

مطمئن ہوں میں سخن کی دولتِ رضوان سے
نسبتِ زہرا یہ رشتہ اِستواری کر گئی

کلام اَز
حاجی سید رضوان حیدر رضواں حال مقیم راولپنڈی

اور پڑھیں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے