Ticker

6/recent/ticker-posts

جمعہء عشق پڑھوں سورہء یٰسین کے ساتھ : نعت رسول ﷺ

جمعہء عشق پڑھوں سورہء یٰسین کے ساتھ : نعت رسول ﷺ


نعت رسول ﷺ

جمعہء عشق پڑھوں سورہء یٰسین کے ساتھ
خطبہء نعت ہو اور اس پہ ہو آمین کے ساتھ

سورہ نشرح کی طرح چاند کی تعریف کروں
اور پھر موت بھی آئےتو اسی دین کے ساتھ

والضحی پڑھتے ہوئے مصرعے تخلیق کروں
آیت سورہ ء رحمٰن کی تضمین کے ساتھ

ظاہراً نعت میں تجرید بہت ہے لیکن
شعر منسوب ہیں سلطانِ سلاطین کےساتھ

سورہ اخلاص کا اخلاص، ضیا پائے رسول
لیجیے، بانٹئے ہر فکر کے مسکین کے ساتھ

درد سے چور ہیں آجائیں حضور آنکھوں میں
ان کا کوئی بھی تعلق نہیں تسکین کے ساتھ

سورہء فاتحہ ء عشقِ رسولِ اکرم
خوب دہرائیے، حٰمیم و طٰسین کے ساتھ

طاہر سعود کرتپوری

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے