Ticker

6/recent/ticker-posts

عکس کوئی کہاں ڈھونڈتا آپ کا : نعت شریف اردو

عکس کوئی کہاں ڈھونڈتا آپ کا : نعت شریف اردو


نعت
۔۔۔۔۔

عکس کوئی کہاں ڈھونڈتا آپ کا
خد و خال آپ کے آئنہ آپ کا

بس وہ جانے ہے کیا مرتبہ آپ کا
جِس نے رکّھا لقب مُصطفٰے آپ کا

لوگ سمجھے کوئی شہر یار آ گیا
انجمن میں جب آیا گدا آپ کا

ا رض طیبہ نے کی شر ح جلوہ گری
کہکشاں کہکشاں نقشِ پا آپ کا

ہے جو حدِ رسایئی ء ذہنِ بشر
اِس سے آگے ہے دستِ رسا آپ کا

میرے لب چومنے آئی شائستگی
نامِ نامی جو میں نے لیا آپ کا

لے کے شمشیر آیا کوئی سامنے
پھر وہ شیدائی بھی ہو گیا آپ کا

قید ہوکر مُخالِف کی مُٹھی میں بھی
سنگریزوں نے کلمہ پڑھا آپ کا


مرحوم ڈاکٹر ضمیر احسن صاحب
پیشکش- عطیہ نور

اور پڑھیں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے